وزیرآباد(نامہ نگار) معروف مذہبی اسکالر پروفیسر علامہ محمد آصف ہزاروی ،علامہ عارف ہزاروی نے کہا ہے کہ اسلام امن بھائی چارے اور محبت کا درس دیتا ہے انسانیت کے تحفظ اور انسانوں کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے اسلام کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کا اسلام سے کوئی تعلق واسطہ نہیں دہشت گرد عناصر اور تکفیری گروہ اسلام کا تشخص خراب نہیں کر سکتے وہ معروف سماجی شخصیت مظفر بٹ کے ہاں عشائیہ پر گفتگو کر رہے تھے انہوں نے اسلام آباد میں جمعہ کے اجتماع میں خودکش دھماکہ کی مذمت کی اور شہید ہونے والے معصوم لوگوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ حملہ آور انسانیت کے دشمن اور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف دہشت گردی اور انھیں نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرین، ان کے اہلِ خانہ اور متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں۔
