ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری شفیق طارق نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار):ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری شفیق طارق نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے پر صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ، سینئر صحافی سید ضمیر کاظمی اور میاں شہباز احمد نے انہیں مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری شفیق طارق نے کہا کہ گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے کاروباری افراد، سوسائٹیز اور مختلف ایسوسی ایشنز کو رجسٹریشن سے متعلق تمام سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اوزان و پیمانہ جات کے نظام میں شفافیت اور متعلقہ امور پر مکمل راہنمائی فراہم کرنا بھی ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے تاکہ کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔
شفیق طارق کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ پنجاب کے بڑے اور گنجان آباد شہروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں کے رہائشی اپنی محبت، شفقت اور رواداری کے باعث ملک بھر میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں عوام اور تاجر برادری کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں