وزیرآباد:(نامہ نگار) بانی و قائد خبریں گروپ ضیا شاہد مرحوم کے جوان سالہ بیٹے اور چیف ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد کے بڑے بھائی عدنان شاہد مرحوم ایڈیٹر (دی پوسٹ)کو اس دنیا سے بچھڑے 19 برس بیت گئے۔بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے زیر اہتمام عدنان شاہد کی 19 ویں برسی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ ،سر پرست اعلی صابر حسین بٹ ،میاں شہباز احمد ،سید ضمیر کاظمی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم عدنان شاہد کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی شرکاء کا کہنا تھا عدنان شاہد ہر دل عزیز و بے باک شخصیت کے مالک تھے لوگ ان کو کبھی بھول نہیں پائیں گے ، ان کی یاد اج بھی اخبار کے قارئین اور اخبار سے وابستہ لوگوں اور خاندان کے دلوں میں تازہ ہے دعائیہ تقریب میں عدنان شاہد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی و ہدیہ نعت پیش کیا گیا ۔
