وزیر آباد، گوجرانولہ (نمائندہ خصوصی):
تحصیل وزیر آباد، سیٹی سوہدرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان حیدر علی نے کم وقت میں سوشل میڈیا پر اپنی منفرد پہچان بنا لی ہےـ تخلیقی انداز، مثبت پیغام اور محنت کی بدولت وہ ٹک ٹاک کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں شمار ہونے لگے ہیں ـ
حیدر علی نے اپنی ابتدائی تعلیم گوجرانولہ میں حاصل کی اور نوجوانی ہی سے سوشل میڈیا میں دلچسپی رکھی ـ
ان کا کہنا ہے: “میرا مقصد صرف تفریح فراہم کرنا نہیں بلکہ نوجوان کو بہتر سوچ اور تعمیری پیغام کی طرف مائل کرنا ہے ـ
اساتذہ اور دوستوں کے مطابق حیدر علی ایک پُرجوش اور محنتی نوجوان ہیں،جو مسلسل کچھ نیا سیکھنے کی جستجو رکھتے ہیں ـ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے نوجوان پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں ـ
