جہلم میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عملاً غیر فعال

Spread the love

جہلم(بیورو رپورٹ)
جہلم میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عملاً غیر فعال، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی, ریلیف ضلع جہلم کے عوام کو نہ مل سکا۔ ٹرانسپورٹرز کی موجیں، مسافر سراپاء احتجاج، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 15 جنوری کو وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے احکامات جاری کیے گئے، جن پر دیگر اضلاع میں اگلے روز عملدرآمد شروع ہو گیا۔ تاہم ضلع جہلم میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی و عدم توجہی کے باعث تقربیا ایک ماہ گزرنے کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہو سکی شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے، جس کے باعث ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کر کے تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں اور مسافر ار،ٹی،اے،سیکرٹری کی عدم توجہی کے باعث اضافی بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔
مسافروں نے ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی میر رضا اوزگن سے نوٹس لینے اور کرایوں میں کمی کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ضلع جہلم کے غریب،سفید پوش محنت کش طبقے کو حکومتی ریلیف حاصل ہوسکے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں