رمضان کی آمد، نا جائز منافع خور سرگرم اشیائے خوردو نوش ذخیره کر کے مہنگے داموں فروخت،

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم رمضان کی آمد، نا جائز منافع خور سرگرم اشیائے خوردو نوش ذخیره کر کے مہنگے داموں فروخت، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب، شہری سراپاء احتجاج تفصیلات کے مطابق شہر سمیت گردونواح میں رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی نا جائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ کریانہ مرچنٹس کی مبینہ ملی بھگت سے دالین، مصالحہ جات، چاول اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء ذخیرہ کر کے من مانے ریٹس پر فروخت کی جا رہی ہیں، جس سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا برپاء ہو گیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر دکاندار نے اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر رکھے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی فروٹ، سبزی اور گوشت فروشوں کو ریلیف حاصل ہے اب اشیاء ضرور یہ فروخت کرنے والے دکانداروں نے بھی منگل کا قانون نافذ کرلیا ہے شہریوں کاکہنا ہے کہ ضلع بھر میں سرکاری نرخنامے مزاق بن کر رہ گئے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چھوٹے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوا دیتے ہیں جبکہ بڑے کارروباری افراد نے اپنی الگ بادشاہت قائم کرکے من مرضی کے نرخوں پر اشیاء فروخت کرنی شروع کررکھی ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں