جہلم (بیورورپورٹ)جہلم گاڑیوں کے فینسی نمبروں کی نیلامی کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی گئی شہری ان لائن گھر بیٹھے پسند کا نمبر حاصل کر سکتے ہیں جہلم سمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں کے فینسی نمبروں کی نیلامی کے لیے درخواستیں ای – آکشن موبائل ایپلیکیشن اور ویب پورٹل کے ذریعے شروع ہو گئی ہیں جس کی آخری تاریخ 2 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سے ایپ تیار کی ہے دلچسپی رکھنے والے شہری 2 مارچ تک آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں تا کہ وہ گھر بیٹھے اپنی گاڑی کے لیے پسند کا فینسی نمبر حاصل کر سکیں۔ پی آئی ٹی بی کے چیئر مین فیصل یوسف نے کہا کہ ڈیجیٹل ای – آکشن سسٹم کے متعارف ہونے سے نیلامی کے روایتی عمل کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کو فینسی گاڑیوں کے نمبر حاصل کرنے کے لیے آسان، تیز اور شفاف آن لائن سہولت فراہم کرتا ہے، جوڈیجیٹل گورنس اور بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے PITB کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ای آکشن پلیٹ فارم موٹر
سائیکلوں، موٹر کاروں اور تجارتی گاڑیوں کے فینسی نمبروں کی آن لائن بولی میں سہولت فراہم کرتا ہے۔کامیاب بولی دہندگان کی تفصیلات ای۔ آکشن ایپ اور پورٹ پر بھی دستیاب ہیں،
