جہلم( بیورورپورٹ) جہلم
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کو چھوٹی گاڑیاں چلانے کی اجازت دینے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت 660 سی سی سے 1000 سی سی تک کی چھوٹی گاڑی چلانے کے لیے 16 سالہ بچوں کو لائسنس جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 16 سالہ بچوں کو چھوٹی گاڑیوں کے لائسنس جاری کرنے کی تجویز اسمبلی اراکین کی جانب سے دی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق یہ تجاویز حکومت کو پیش کی جائیں گی اور تجاویز کی روشنی میں صوبائی حکومت فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں میں بڑی تعداد کالجز و یونیورسٹیز کے طلبہ کی پائی گئی تھی ، جس کے باعث طلبہ کی گرفتاری اور دیگر مسائل سامنے آئے۔ اسی وجہ سے 16 سالہ بچوں کو موٹر سائیکل لائسنس دینے پر غور کیا گیا تھا۔ پنجاب موٹر گاڑیاں ترمیمی ایکٹ گزشتہ اجلاس میں اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا، جسے قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ہ
