جہلم (بیورورپورٹ) جہلم ڈپٹی کمشنر میر رضااوزگن نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے سہولت بازاروں کے قیام اور مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے قائم کیے جانے والے سہولت بازاروں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سہولت بازاروں میں سبزی اور فروٹ کی زیادہ سے زیادہ دکانیں قائم کی جائیں جبکہ آٹا، چینی، گوشت اور چکن کے الگ سٹالز بھی لگائے جائیں تا کہ عوام کو تمام اشیائے ضروریہ ایک ہی چھت تلے مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں،
