جہلم( بیورورپورٹ) جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت فضل الرحمن شفیق، سابق ناظم یونین کونسل جنجیل، کے ڈیرہ جٹاں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہواتفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً 12 سے 1 بجے کے درمیان نامعلوم افراد نے 30 بور پسٹل سے ڈیرہ جٹاں پر اندھا دھند فائرنگ کی ذرائع کے مطابق پانچ فائر کیے گئے جن میں سے دو گولیاں بیڈ روم کی دیوار پر لگیں جبکہ تین گولیاں کھڑکی کے شیشے اور جالی توڑتے ہوئے کمرے کے اندر جا لگیں۔ واقعہ کے وقت فضل الرحمن شفیق ڈیرہ پر موجود نہیں تھے جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہواچوہدری شفیق نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد انہوں نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی جس پر تھانہ چوٹالہ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے انہوں نے کہا کہ چوٹالہ پولیس بھرپور تعاون کر رہی ہے تاہم انہیں اپنی جان کو خطرہ لاحق ہےمتاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا کا خاتمہ ہو اور ایسے عناصر کی سرکوبی یقینی بنائی جا سکےاہل علاقہ اور سماجی حلقوں نے بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں،
