جہلم (بیورورپورٹ) جہلم پنجاب میں آٹھویں جماعت کے امتحانات مارچ کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوں گے، ملک میں پہلی مرتبہ پیپرز کی چیکنگ کمپیوٹرائزڈ ہوگی، کمپیوٹرائزڈ چیکنگ کے بعد 31 مارچ کو امتحانات کے نتائج جاری کئے جائیں گے۔ پنجاب میں آٹھویں جماعت کے امتحانات صرف 2 سے 3 روز تک جاری رہیں گے 3 سے 4 مضامین کا امتحان لیا جائیگا۔ پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کے امتحانات کے لئے 1600 ملین روپے جاری کر دیئے، پیکٹا نے امتحانی اسٹاف کو ایس او پیز جاری کر دیئے۔ اسکول ہیڈ بطور ریزیڈنٹ انسپکٹر، سینئر اسکول ٹیچر بطور سپر نٹنڈنٹ کام کریں گے، پرائمری اور ایلیمینٹری اسکول یچر بطور ٹیسٹ ایڈ منسٹر یٹر ڈیوٹی دیں گے، ہر امتحانی مرکز کیلئے امتحانی عمل کا انتخاب بذریعہ آن لائن سٹم ہوگا۔ سپر نٹنڈنٹ اور اور ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر ایڈ منسٹر یٹر کو اپنے اسکولز میں تعینات کرنے پر پابندی ہوگی، ایگزیمی نیشن میٹریل کا بار کوڈ اسکین کرنے کے لئے بار کوڈا تحصیل فوکل پرسن یا انسپکٹر کے پاس اینڈرائیڈ فون لازمی وگا، ہر 40 طلباء پہ ٹیسٹ ایڈ منسٹریٹر تعینات ہوگی، خواتین کے اسٹاف کو طالبات کے مراکز میں تعینات کیا جائیگا،
