کورال ویلفیئر سوسائٹی اسلام اباد کا پہلا باضابطہ اجلاس مشتاق اکبر کی زیر صدارت منعقد

Spread the love

کورال ویلفیئر سوسائٹی اسلام اباد کا پہلا باضابطہ اجلاس مشتاق اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا تمام اراکین نے مل کر علاقہ کورال کی عوامی خدمت کرنے کا ارادہ کیا محمد حنیف، اسلام اباد نمائندہ خصوصی کورال ویلفیئر سوسائٹی اسلام اباد کا پہلا باضابطہ اجلاس سوسائٹی کے دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت مشتاق اکبر نے کی مجلس شورہ کے تمام اراکین نے بھرپور شرکت کی اور نو منتخب عہدے داروں کا چناؤ کیا سرپرست اعلی عبدالقدوس، چیئرمین چوہدری بشیر احمد، وائس چیئرمین رانا انور حسین، صدر قاضی مشتاق اکبر، سینیئر نائب صدر راجہ نثار احمد، نائب صدر عبدالغفار کیانی، جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف، جوائنٹ سیکرٹری مسعود بھٹی ،فنانس سیکرٹری شبیر احمد ،پریس سیکرٹری تنویر احمد، افس سیکرٹری ناصر اسحاق ،تمام نو منتخب اداروں نے مل کر علاقہ کورار اسلام اباد میں اپنی مدد اپ کے تحت عوامی خدمت علاقائی مسائل اور ایک دوسرے کی مدد اور ہر نیک کام کرنے کا پختہ ارادہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں