مستقبل کے معماروں کو مثبت فکر سے روشناس کرانا اساتذہ کا قومی فریضہ ہے

Spread the love

Pوزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) مستقبل کے معماروں کو مثبت فکر سے روشناس کرانا اساتذہ کا قومی فریضہ ہے۔ اسلامی تعلیمات کردار کی تشکیل کا بہترین چارٹر ہیں۔ عظیم تر وطن کی تکمیل کے لئے نوجوانوں کی نظریاتی تربیت کی ضرورت ہے ۔ جدید علوم کی ترویج سے ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صفیہ ظہور الٰہی ویلفیئر ٹرسٹ کے ماڈل سکول میں پرنسپل میجر ریٹائرڈ طارق محمود نے جماعت دہم کے طلباء اور طالبات کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایڈمن آفیسر سعدیہ ملک، محمد کاشف بٹ اور محمد عمر نے اپنے خطابات میں کہا کہ والدین اور اساتذہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں اور معاشرے کو قابل فخر افراد کی کھیپ فراہم کرنے اور کردار کی تشکیل کے لیے جامع لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے ۔ سکول کے سٹوڈنٹس نے منفرد انداز سے فکری اور تفریحی خاکوں اور نظموں کے ذریعے تقریب کو چار چاند لگا دیے ۔ اس موقع پر معروف سنگر شاہد اقبال فریدی نے عارفانہ کلام پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔ بعد ازاں پر تکلف لنچ سے حاضرین کی تواضع کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں