جہلم کے علاقے جادہ چوک سروس روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ )جہلم کے علاقے جادہ چوک سروس روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے مین گرینڈ ٹرنک روڈ (جی ٹی روڈ) کے دونوں اطراف دکانداروں نے اپنا سامان سروس روڈ,پر سجا لیا ہے، جس کے نتیجے میں پیدل چلنے والوں، موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےتفصیلات کے مطابق بااثر دکانداروں کی جانب سے سروس روڈ پر قبضہ جما لینے سے راستہ تنگ ہو چکا ہے، جس کے باعث اکثر اوقات ٹریفک جام رہتا ہے اور حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سروس روڈ عوامی سہولت کے لیے بنائی گئی تھی مگر تجاوزات کے باعث اس کا اصل مقصد ہی ختم ہو کر رہ گیا ہےاہل علاقہ نے،ڈپٹی کمشنر، انچارج پیرا فورس، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) حکام سے فوری نوٹس لینے اور تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔ شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو مسائل مزید گھمبیر ہو سکتے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں