جہلم شہر و قرب وجوار میں سوئی گیس کی ،اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہر و قرب وجوار میں سوئی گیس کی ،اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، صارفین سوئی گیس شدید پریشان،وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی،اعلانیہ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صبح ناشتے کے اوقات ہوں ، دو پہر کھانے کا وقت ہو یا رات کا کھانا ، ان اوقات میں سوئی گیس کے کم پریشر یا مکمل بندش نے گھریلو صارفین کی زندگیاں مفلوج کر دی ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہو گیا ہے جبکہ خواتین، بزرگوں اور بچوں کو زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض علاقوں میں گیس کا پریشر اس قدر کم ہوتا ہے کہ چولہے جلانا بھی ناممکن ہو جاتا ہے۔ شہری حلقوں نے وزیراعظم پاکستان ،سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا نوٹس لیا جائے اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔صارفین کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں گیس کی بندش نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا تھا اب ایک بعد ماہ رمضان کا آغاز ہونے جارہا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی واضح شیڈول یا اطلاع بھی جاری نہیں کی جارہی صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کر کے مستقل بنیادوں پر گیس کی فراہمی بحال کی جائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں