جہلم (بیورورپورٹ)جہلم فروٹ فروشوں نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی پھلوں کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد تک اضافہ کردیا شہر اور قرب جوار کی دکانوں پرچیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے پھلوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں ۔ شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک سے کی آمد کے ساتھ ہی دکانداروں نے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے جو کہ شہریوں کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہےحکومت کے مہنگائی کے خاتمہ کے دعوے کہیں نظر نہیں آتے انتظامیہ کو چاہیے مہنگائی کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات درج کروائے تاکہ مہنگائی کاخاتمہ ہوسکے،
