جہلم (بیورورپورٹ) جہلم ڈپٹی کمشنرمیر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ سوہاوہ نے موضع ڈومیلی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے طویل عرصے سے قائم تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا۔ اس بروقت کارروائی کے نتیجے میں 15 سال سے بند عوامی راستہ کلیئر کروا کر عوام کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر، پیرا فورس، پنجاب پولیس اور ستھرا پنجاب کے ورکرز نے حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی کو اہل علاقہ نے بھرپور سراہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کی ذاتی دلچسپی اور مؤثر کارروائی کے باعث برسوں پرانا مسئلہ محض چند دنوں میں حل ہو گیا، جو انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ اس فورس کا مقصد صرف تجاوزات اور گراں فروشی کا خاتمہ ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ واگزار کروائے گئے راستے پر دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے ٹیم کو کامیاب آپریشن پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور ضلع بھر میں سرکاری زمینوں اور راستوں کو واگزار کروانا ہماری اولین ترجیح ہے،
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
