گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کے نگرانی میں میونسپل چھاپہ مار ٹیم کا شہر کے مارکیٹوں کا چھاپہ

Spread the love

گلگت # AC / ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کے نگرانی میں میونسپل چھاپہ مار ٹیم کا شہر کے مارکیٹوں کا چھاپہ ، خلاف ورزی پر 3 بیکریوں کو سیل کردیا گیا جبکہ سموسہ پکوڑے بنانے والے مضر صحت تیل کو تلف کردیا ۔ بدھ کے روز عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر کے۔نگرانی چیف آفیسر ، تحصیلدار ، فوڈ انسپکٹر اور بلدیہ فورس کے جوانوں پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے شہر کے مختلف بازاروں میں گرانفروشوں کے خلاف زبردست کاروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی پر 3 بیکریوں کو سیل کردیا ۔ اور مضر صحت تیل میں پکوڑے اور سموسے بنانے پر تقریبا” 15 لیٹر استمعال شدہ مضر صحت تیل کو قبضے میں لیکر موقع پر تلف کردیا گیا ، اس موقع پر اشیائے خوردونوش کا نرخناموں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے مختلف جنرل سٹوڑ مالکان کو سختی کے ساتھ ہدایات دی گئیں کہ وہ فوڈ سکیورٹی کا خیال رکھیں ، معیاری تیل کا استمعال کریں ، پابندی شدہ خوردنی آئیلز کی فہرست پر عملدرآمد یقینی بنائیں ، کھانے پینے کے نام پر عوام کے صحت سے ہرگز کھیلنے نہی دی جائے گی ۔ اور نہ معیار پہ سمجھوتہ ہوگا ، چھاپہ مارٹیم نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ تاجر تنظیموں سے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عوام کو سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی میں مدد مل سکے گی ۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم رمضان المبارک میں روزہ۔داروں کی سہولت کیلئے سرگرم عمل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں