
رپورٹ: (مرزا طارق محمود)
سرپرست انجمن مغلیہ جلالپور جٹاں حاجی مرزا ریاض کی زیرِ قیادت افطار پارٹی کا بابرکت پروگرام ڈسپنسری انجمن مغلیہ میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن مغلیہ جلالپور جٹاں کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا
انجمن مغلیہ جلالپور جٹاں کی جانب سے افطاری پارٹی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جو ان شاء اللہ پورے ماہِ رمضان المبارک جاری و ساری رہے گا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی انجمن مغلیہ مستحق افراد میں راشن پیکج تقسیم کرے گی تاکہ ضرورت مند خاندانوں کی معاونت یقینی بنائی جا سکے۔
اس روحانی و فلاحی سرگرمی کی قیادت صدر حافظ مبشر نعیم اور جنرل سیکرٹری مرزا غلام عباس کر رہے تھے، جن کی کاوشوں سے یہ سلسلۂ خیر ان شاء اللہ جاری و ساری رہے گا۔
افطاری پارٹی کے بعد انجمن مغلیہ کا ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں غریب اور مستحق افراد کے لیے خصوصی راشن پروگرام ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ عید پیکج دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، تاکہ خوشیوں کے اس موقع پر زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کو سہارا فراہم کیا جائے ۔
