کمشنر سبی ڈویژن جناب اسد اللہ فیض نے پردہ کلب سبی میں قائم ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ سوشل ویلفیئر سبی کا دورہ کیا

Spread the love

ملک بشیر احمد مندوانی رند بیورو چیف سبی بلوچستان

 کمشنر سبی ڈویژن جناب اسد اللہ فیض نے پردہ کلب سبی میں قائم ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ سوشل ویلفیئر سبی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے معذور مرد و خواتین میں وہیل چی ئرز اور الیکٹرک وہیل چیئرز تقسیم کیں۔ بعد ازاں انہوں نے شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر کے دفتر میں پودا بھی لگایا۔

کمشنر سبی نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جناب امجد لاشاری کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور ادارے کی کارکردگی کی تعریف کی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محترمہ آمنہ اسحاق، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محمد اسلم، فارسٹ آفیسر اللہ وسایا ، صدر ڈس ایبل آرگنائزیشن جناب لعل محمد مری، خواتین معذور نمائندہ محترمہ فوزیہ، اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد افضل، ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسر صغیر احمد خجک، اور معزز کمیونٹی ممبران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں