وزیرآباد(نا مہ نگار) نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر جاتے تاجروں کو لوٹ لیا،موٹر سائیکل،موبائل اور ہزاروں روپے چھین کر فرار۔نظام آباد کا رہائشی تاجر جان پال ولد سلیمان اپنے دوست ذوہیب ولدجمشید اقبال کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر سے واپس گھر جارہے تھے کہ نظام آباد ریلوے پھاٹک کے قریب عقب سے سے آنیوالے ہنڈا موٹر سائیکل بلال نمبری پر سوار دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر ہنڈا 125موٹر سائیکل،قیمتی موبائل آئی فون 12پرو میکس،اور دوست ذوہیب سے آئی فون 15پرومیکس،ایک عدد گھڑی،طلائی بریسلیٹ،56ہزار روپے نقدی چھین کر جانب جی ٹی روڈ فرار ہوگئے۔ڈکیتی کی واردات کے اطلاع تحریری طور پر تھانہ صدر پولیس وزیرآباد کو دے دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔شہر وگرودونواح میں ڈکیتی،چوری،راہزنی کی برھتی وارداتوں سے تاجر،شہری پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔کٹلری ایسوسی ایشن کے ممبران و عہدیداران نے کہا کہ رمضان المبارک میں عید سے قبل ہی ڈکیتی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور پولیس اس کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے انہوں نے آئی جی پنجاب،آر پی او گوجرانوالہ،سی پی او گوجرانوالہ سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح واھوال کا مطالبہ کیا ہے۔
