سب انسپکٹر،اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 3 کانسٹیبلان کے خلاف منشیات فروش ڈان کی پشت پناہی و منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر مقدمات درج

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) سی پی او گوجرانوالہ کا دبنگ ایکشن،محکمہ میں چھپی کالی بھیڑوں کو آہنی ہاتھوں لیا،سب انسپکٹر،اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 3 کانسٹیبلان کے خلاف منشیات فروش ڈان کی پشت پناہی و منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر مقدمات درج،ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔سی پی او گوجرانوالہ کا محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن چند روز قبل پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے بدنام زمانہ منشیات فروش ساجد عرف ساجو خان کی پشت پناہی، محکمانہ معلومات لیک کرنے اور منشیات فروشی میں ملوث 5 پولیس افسران و اہلکار گرفتار، مقدمات درج پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد عرف ساجو کے موبائل فرانزک اور شواہد کی بنیاد پر افسران و ملازمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر شمیم احمد، اے ایس آئی محمد آصف، کانسٹیبلان عمران، شاہد عدنان اور یاسین شامل۔ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ، احمد نگر، گکھڑ منڈی اور صدر وزیر آباد میں منشیات برآمدگی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں تھانہ کینٹ پولیس نے سب انسپکٹر شمیم احمد کو گرفتار کر کے 1600 گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ احمد نگر پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد آصف کو گرفتار کر کے 1860 گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ صدر وزیر آباد پولیس نے کانسٹیبل شاہد عدنان کو گرفتار کر کے 2760 گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ گکھڑمنڈی پولیس نے کانسٹیبل عمران ساہی کو گرفتار کر کے 2280 گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ صدر وزیرآباد پولیس نے کانسٹیبل یاسین کو گرفتار کر کے 2520 گرام چرس برآمد کر لی۔ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل کا کہنا ہے کہ محکمہ میں خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا، جرائم یا منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث ملازمان کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں