گورنمنٹ گریجویٹ کالج جہلم میں طلبہ کے لیے ’ووٹر آگاہی سیمینار‘ کا انعقاد،

Spread the love

جہلم ( بلال رضا ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج جہلم میں طلبہ کے لیے ’ووٹر آگاہی سیمینار‘ کا انعقاد، ووٹ کے اندراج اور اہمیت پر مفصل بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے تعاون سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج جہلم میں ایک اہم آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوان ووٹرز کو انتخابی عمل میں شامل کرنا اور انہیں ووٹ کی قانونی و قومی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔​سیشن میں کالج کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور انتخابی عمل کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر جہلم، محمد علی رانا نے شرکاء کو ووٹ کے اندراج (Registration)، حلقہ تبدیلی یا اخراج اور پولنگ کے دن ووٹ کے درست استعمال کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
​انہوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل کا انتخابی عمل میں حصہ لینا ملک کے مستحکم جمہوری مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔ بعد ازاں، ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی ضلع جہلم کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تعلیمی اداروں میں اس طرح کی آگاہی مہمات کے تسلسل پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں