اکرام الدین کا ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت۔

Spread the love

اسرائیل دنیا کے امن کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک) اکرام الدین نے کہا کہ اسرائیل کا ہر قدم خطے کی امن و استحکام کے لیے خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا کوئی سیاسی مقصد نہیں، بلکہ وہ چاہتا ہے کہ خطے میں نظام خراب ہو اور وہ اپنی غلط پالیسیوں کو آگے بڑھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے امن کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے اور اس کے بڑھائے ہوئے ہر قدم کا خمیازہ نہ صرف فلسطین بلکہ پورے خطے کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایران کے عوام کے تحفظ اور ہمت کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے ملک کی حفاظت کے لیے متحد رہیں گے. بین الاقوامی برادری سے اپیل ہے کہ وہ اسرائیل کے طور طریقوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور خطے کی امن و استحکام کے لیے کوشش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں