وزیرآباد(نا مہ نگار) گورنمنٹ پبلک ہائی سکول وزیر آباد میں سولر سسٹم کی باقاعدہ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس جدید سولر سسٹم کا افتتاح سر غلام قادر جھمٹ اور سر محمد الیاس چیمہ نے کیا جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جناب جواد حسین پیرزادہ اور ڈی ای او سیکنڈری جناب محمد اظہر اقبال نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں سکول کے سابق طلبہ، جو مختلف اہم عہدوں پر فائز ہیں، نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس سولر سسٹم کی تنصیب سی ای او گرین ٹیک ورک یوکے و معروف سماجی شخصیت سابق طالب علم سکول ھذا ء ملک ندیم ناصر نے مکمل کروائی جو ادارے کے لیے ایک قابلِ قدر تحفہ ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سر حاجی غلام قادر جھمٹ نے کہا کہ سولر سسٹم کی تنصیب نہایت احسن قدم ہے جس سے نہ صرف تعلیمی سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رہ سکیں گی بلکہ ادارہے کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔اس موقع پر سر محمد الیاس چیمہ نے اپنے شاگرد ملک ندیم ناصر کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے سولر سسٹم نصب کر کے علم کی شمع کو مزید روشن کیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو اسکول سے محبت اور وابستگی کی روشن مثال قرار دیا۔ سر حاجی غلام قادر جھمٹ اور سر محمد الیاس چیمہ نے کہا کہ سولر سسٹم کی تنصیب میں ملک محمد عارف، ملک بلاول، پرنسپل صفدر نسیم بٹ، عرفان الٰہی ہیرا کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ملک ندیم ناصر نے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آج میں جو کچھ ہوں وہ اپنے اساتذہ کی محنت، رہنمائی اور شفقت کی بدولت ہوں، خصوصاً سر محمد الیاس چیمہ کی علمی بصیرت اور کردار سازی میں ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے جماعت ششم، ہفتم، ششم، نہم، دہم میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ہر طالب علم کو 20 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا- تقریب کی نظامت کے فرائض عرفان الٰہی ہیرا نے احسن انداز میں انجام دیے۔آخر میں ادارہ ہذا کے پرنسپل صفدر نسیم بٹ نے تمام معزز مہمانوں، اساتذہ کرام اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی ترقی کے لیے ایسے علم دوست اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے۔اس موقع پر دیگر معزز شخصیات میں پروفیسر حافظ محمد منیر، قاری محمد سعید ارشد، ملک محمد عارف، ملک بلاول عارف، ملک نمر عارف، سابق پرنسپل ادارہ ہذا تنویر احمد ملک، محمد اکرم خان، احسان اللہ چیمہ، محمد مزمل گجر، محمد شفیق گجر، محمد ایوب گجر، محمود احمد گجر، محمد عارف، محمد افضل چیمہ، عمران احمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول وزیر آباد، شبیر حسین ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ہیڈ خانکی، محمد اشفاق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سوہدرہ، حاجی محمد اشرف مہر، طاہر فاروق بٹ، محمد اکبر بھٹی، صوفی محمد اسحاق چشتی، محمد نعیم رضا،اظہر بشیر، ناصر محمود یوسف، عمران اسلم خان، ادریس ڈار، آفتاب صادق چیمہ، عثمان گوندل، محمد شہباز احمد، محمد امجد،ذکا اللّٰہ،ملک آصف، عثمان سعید، اسامہ اشرف، ناظم شہزاد، اویس عارف،محمد شعیب، ثناء اللہ،احسان الٰہی عابد، ہارون شہزاد، عامر سعید، شیخ شیراز، ضیاء اللہ،سہیل چیمہ اور دیگر نے شرکت کی۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
