وزیرآباد(نامہ نگار) سید علی خامنہ ای نے ثابت کر دیا کہ حق بات کا جو درس ہمیں کربلا سے ملا اور مظلوم کی حمایت کا جو اصول سید النبیین نے ہمیں دیا ہم اس پر قائم رہے اور جان قربان کر دی لیکن مظلومین کی نصرت و حمایت کا پرچم تھامے رکھا ان خیالات کا اظہار علامہ علی رضا جلوی نے رہبر انقلاب اسلامی و آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے سلسلہ میں شیعہ علماء کونسل،مجلس وحدت المسلمین و ملت جعفریہ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی میں خطاب کرتے ہوے کیا جامع مسجد علی شیعہ اثناء عشریہ سے نکالی جانے والی ریلی اللہ والا چوک میں پہنچی تو ضلع بھر سے شریک علماء نے شرکاء ریلی سے خطاب کیا علامہ سید ولادت علی رضوی نے کہا کہ سید علی خامنہ ای کی شہادت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے پر نہیں کیا جاسکتا.عظیم شہادت پر عالم اسلام کی خاموشی,عالم کفر کی طاقت ہے علامہ صدا حسین ورک نے کہا کہ سید خامنہ ای ہم میں نہیں رہے مگر ان کا نظریہ ہمیشہ زندہ رہے گا ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کھلی دہشت گردی ہیں،امریکہ نے مذاکرات کی آڑ میں ایران کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے علامہ سید عون ہمدانی نے کہا کہ امریکہ,اسرائیل کی پالیسی جنگ، خونریزی اور تباہی کے سوا کچھ نہیں جنگ کو نہ روکا گیا تو اس کے نتائج انتہائی تباہ کن ہوں گے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت ایک پیغام ہے کہ حق کا راستہ آسان نہیں ہوتا علامہ منتظر مہدی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جاتا ہم شہادت کو سعادت سمجھتے ہیں اور شہادت کا درس ہمیں کربلا سے ملا یے،جامعہ مسجد علی سے نکالی جانے والی ریلی میں شیعہ سنی نوجوانوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
