ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای صرف ایران یا شیعہ مسلک کے نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے رہبر و راہنما تھے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای صرف ایران یا شیعہ مسلک کے نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے رہبر و راہنما تھے ۔اسرائیل و امریکہ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر کو دہشت گردی کے حملہ میں شہید کیا جانا یہ عالمی جنگی قوانین کے خلاف ہے کہ کسی بھی مملکت کے سربراہ کو نشانہ بنایا جائے ان خیلات کا اظہار سیاسی وسماجی شخصیت راجہ کرم اللہ خان نے سید علی خامنہ ای کی شہادت کے موقع پر اپنے تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی خودمختار ریاست کی قیادت پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، بالخصوص اسرائیل اور دیگر فریقین کے درمیان جاری تنازعات، عالمی امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سید علی خامنہ ای کی سیاسی جدوجہد اور ان کا مؤقف فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے حوالے سے نمایاں رہا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں