ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی شہادت پر جماعت اسلامی وزیرآباد کی جانب سے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی شہادت پر جماعت اسلامی وزیرآباد کی جانب سے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اسلامک سینٹر ماڈل کالونی وزیرآباد میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نماز جنازہ کے بعد شہداء کی بخشش جنگ میں ایران کی فتح کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع وزیرآباد چوہدری ناصر محمود کلیر، علامہ ظہیر ذیشان جعفری،علامہ علی رضا جلوی،صابر حسین بٹ،افتخار احمد بٹ،حافظ فرحان منیر بٹ،عمران منیر بٹ، سید ضمیر کاظمی،راجہ کرم اللہ خان،راجہ بلال مصطفی،صاحبزادہ محمد رفیق نعیم،شیخ نعیم انور،ملک اختر حسین اعوان ایڈووکیٹ،سید علی عباس شاہ،ڈاکٹر خالد محمود،رضا نصیر بھٹی،دانش علی،حاجی عنایت اللہ میتلا،ساجد حسین بٹ،محمد اسلم جعفری،آغا محمد قاسم،علی شان،ارسلان حیدر بٹ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی نماز جنازہ زونل امیر جماعت اسلامی حافظ فرحان منیر بٹ کی اقتداء میں ادا کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوے حافظ فرحان منیر بٹ نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل مسلم امہ کے صریح دشمن اور قرآن کریم ہمیں ان(یہود و نصاری) سے دوستی کو ترک کرنے کا حکم دیتا ہے سید علی خامنہ ای کی شہادت ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہے اس موقع پر شرکاء کی جانب سے اسرائیل و امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شرکاء کا کہنا تھا کہ پہلی بار اسرائیل اور امریکہ نے مل کر ایران پر حملہ کیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مسلم ممالک کو مل کر امریکہ و اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے، غائبانہ نماز جنازہ میں شیعہ تنظیموں کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولیس کی بھاری نفری غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر تعینات رہی۔نماز جنازہ حافظ فرحا ن منیر بٹ نے پڑھائی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد معروف شیعہ مذہبی اسکالر علامہ ظہیر ذیشان نے رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی زندگی کے روشن پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں