وزیرآباد(نا مہ نگار) انجمن آرائیاں وزیرآباد کے زیرِ اہتمام وزیرآبادی ریسٹورنٹ میں تقریب، نومنتخب عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم،افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں سٹی صدر میاں محمد اکرم پہلوان،جنرل سیکرٹری چوہدری بشارت ایڈووکیٹ،چیئرمین خالد محمود اللہ والے،نائب صدورچوہدری شہزاد احمد،چوہدری غلام جیلانی،میاں محمد بلال،میاں بلال منطور ایڈووکیٹ،چوہدری ندیم رضا،میاں ظہیر عباس،ڈپٹی سیکرٹری ناصر یوسف،جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد شفیق الرحمن،فنانس سیکرٹری چوہدری محمد تنویر،ایکر ٹری اطلاعا ت ونشریات مہر محمد اعظم الیاس ودیگر نے شرکت کی۔تقریب میں نومنتخب چیئرمین چوہدری خالد محمود اللہ، فنانس سیکرٹری چوہدری محمد تنویر،کوارڈینیٹر میاں ظہیر عباس کو صدر میاں محمد اکرم پہلوان اور جنرل سیکرٹری چوہدری بشارت ایڈووکیٹ نے دیئے۔میاں محمد اکرم پہلوان نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن آرائیاں وزیرآباد برادری کے ہر مستحق فرد کی مدد کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی،آرائیں برادری کے مستحق بچوں کو تعلیم میں بھرپور معاونت دی جائے گی،مستحق افرادکے باعزت روز گار کے لئے بھرپور کردار اداکرینگے،ہمیں کسی سے کوئی اختلاف نہیں، برادری کا ہر فرد ہمارے ماتھے کا جھومر ہے اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، تمام عہدیدارن مل جل کر برادری کے مسائل حل کرنے میں اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے،ہم سب کو مل جل کر برادری کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا ہوگا،انسانیت کی فلاح اور معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کی جائے،استحکام پاکستان کے لئے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،انجمن آرائیاں وزیرآباد کو ایک مضبوط اور فعال پلیٹ فارم بنانے کے لیے تمام عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے، اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنظیم کا مقصد صرف اور صرف برادری کی فلاح و بہبود اور باہمی اتحاد کو فروغ دینا ہے۔
