اخوت،ایثار،رواداری کا جذبہ مسلم قوم کا بنیادی وصف ہے۔

Spread the love

وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) اخوت،ایثار،رواداری کا جذبہ مسلم قوم کا بنیادی وصف ہے۔ ملت کے مستحق طبقات کو خوشیوں کے دھارے میں شامل کرنے والے قدرت کے منتحب افراد میں شامل ہیں۔ خدمت کے مشن پر کار بند ورکرز معاشرے کے روشن ستارے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز کے ایریا مینجر رانا عمر فاروق اور پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی نے یتیم بچوں اور مستحق خاندانوں میں رمضان المبارک کے دوران مسلم ھینڈز انٹرنیشنل اور دیگر ممالک کے رفاعی اداروں کی جانب سے راشن پیکج تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ لائیولی ھڈ آفیسر سردار شمس الرحمٰن اور ایڈمن آفیسر واجد نعیم نے بتایا کہ مسلم ھینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور کی سرپرستی میں حالیہ رمضان میں مسلم ھینڈز کے زیر نگرانی سکولز کے یتیم،ضرورت مند بچوں، کم گریڈ کے ملازمین،بیوگان اور سوسائٹی کے مستحق خاندانوں میں 1600راشن پیکج ایک شفاف اور ڈیجیٹل پلان کے تحت تقسیم کئے گئے ہیں۔اس موقع پر پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک ، عمیر بٹ، سید زنیر شاہ، طارق اقبال اور دیگر زعماء بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں