رمضان المبارک میں ہمارے لیے بخشش کا سامان موجود ہے

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم رمضان المبارک میں ہمارے لیے بخشش کا سامان موجود ہے، اس مہینے میں ہم اپنے رب کی عبادت اور مخلوق خدا کی خدمت کر کے اللہ کو راضی کر سکتے ہیں اس مہینے میں ہم اپنے رب کی عبادت اور مخلوق کی خدمت کر کے اس کو راضی کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی انجمن تاجران چوھدری محمد عارف نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینےمیں ہمیں قرآن پاک کی تلاوت، رمضان المبارک کے روزے اور درود پاک کی کثرت کا اہتمام کرنا چائیےیہ مہینہ غم خوارگی کا مہینہ ہے جو غریب طبقہ مستحق اور کمزور لوگ ہیں ان کی سحری افطاری کےلیے ہم سب کو مل کر توجہ دینی چاہیے دوسروں کی افطاری کے انتظام کرنے والے اپنی بخشش کا انتظام بھی کر سکتے ہیں اور پورے روزوں کا ثواب بھی پاسکتے ہیں۔ اللہ اور اس کے رسول کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے ، لوگوں کی اصلاح ، اور عوام الناس کی خدمت کے لیے ہم کمر بستہ ہیں رمضان المبارک میں ہمارے لیے بخشش کا سامان موجود ہوتاہے ہمیں کمزور افراد پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں