جہلم (بیورورپورٹ)جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ایل پی جی سلنڈر کی من مانی قیمتیں وصول کی جانے لگیں
گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 2ہزار 600روپے مقرر
ایجنسی مالکان،سلنڈر بھرائی کرنے والے دکانداروں نےقیمت 3ہزار 700روپے وصول کرنی شروع کررکھی ہے اسٹنٹ کمشنر اور سول ڈیفنس انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں ایل پی جی سلنڈر فروخت کرنے والے دکانداروں نے ضلع بھر میں جنگل کاقانون نافذ کررکھا ہےایل پی جی گیس فی کلوکی سرکاری قیمت220 روپے کلو مقلے جبکہ بازاروں میں دکاندار گیس315 روپے کلو کے حساب سے ریفل کرکے سلنڈر فروخت کر رہےہیں
دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں شہریوں کا استحصال کررہے ہیں زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کیخلاف معتلقہ محکموں کے زمہ داران کو گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنی چاہیے تاکہ شہری سرکار کے مقرر کردہ نرخوں پر ایل پی جی گیس خرید کر استعمال کرسکیں،
