وزیرآباد (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے اے سی یو ٹی کے ہمراہ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد کا دورہ کیا۔پرنسپل میڈم انعم نے انہیں سکول کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا اور تعلیم و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر اور ہو تیز نے دورانِ وزٹ تعلیمی پیش رفت، تدریسی سرگرمیوں اور دیگر ہم نصابی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسکول انتظامیہ سے کارکردگی اور جاری اقدامات پر بریفنگ لی گئی جبکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے سکول کے نظام کو بہترین طریقے سے چلانے پر پرنسپل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سکول علاقہ کے لیے نعمت ہے جہاں بہترین ماحول میں بچے تعلیم اور دیگر سرگرمیوں سے مستفید ہونگے۔انتظامیہ کی جانب سے معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔دورہ کے لیے آئے ہوئے انڈر ٹرینگ اے سی صاحبان نے پورا دن شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور اس وزٹ کو اپنے لیے مفید قرار دیا۔ (فوٹو)
