وزیرآباد(نامہ نگار) روڈ کراس کرتا 18 سالہ نوجوان محنت کش تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے جان بحق، لواحقین نے نعش سڑک پر رکھ کر روڈ بلاک کر دیا، ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں، موٹروے،پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122 عملہ نے لواحقین سے مذاکرات کے بعدکارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ کئی گھنٹوں کے بعد جی ٹی روڈ کھلوا کر ٹریفک بحال کرادی۔ بدوکی گوسائیاں گکھڑ کا رہائشی 18سالہ نوجوان انوش ولد شہزادجی ٹی روڈ نزد بدوکی امرت پورہ روڈ سڑک عبور کررہا تھا کہ مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار ڈمپر نے تکر مار دی جسکے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔انوش کے ورثاء نے نعش سڑک پر رکھ کر روڈ بلاک کر دیا جس پر مقامی موٹروے،پناجب پولیس اور ریسکیو 1122 افسران نے لواحقین کے ساتھ مذاکرات کرکے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی شرط پر احتجاج ختم کرادیا اور نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔متوفی انوش ولد شہزاد سکنہ بدوکی گوسائیاں ارشد شفیع مارکی میں ملازمت کرتا تھا۔ ڈمپر کو پولیس نے تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔
