مسلم لیگ (ن) کے راہنما و ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی طرف سے سابق چیئرمینز، کونسلرز،معززین شہر کے اعزاز میں افطار ڈنر

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے راہنما و ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی طرف سے سابق چیئرمینز، کونسلرز،معززین شہر کے اعزاز میں افطار ڈنر،تقریب میں ایم این اے بلال فاروق تارڑ، ایم پی اے وقار چیمہ،نائب صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،اے پی ڈی عبد الباسط،سابق نائب ناظم میر ماجد علی سالار،اعجاز بھٹی،ایم او آئی شاہ رخ چیمہ،عابد باجوہ،صدر بابا ئے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ سابق کونسلر،محمد ادریس سپال،بابو محمد نسیم،کونسلرزعبد الرحمن چوہدری، خواجہ محمد شعیب،محمد شفیق نمبردار،اکبر اعظم مغل،محمد عارف وائیں والے،عدنان انور چیمہ،قدرت اللہ زرگر،محمد فیاض بٹ،سیٹھ ندیم،سیٹھ رمضان،سیٹھ رئیس،ریاض ذیلدار،مرزا ظہیر انجم بیگ،محمد شہباز مغل،چاند عثمان،معززین شہر چوہدری سعید اللہ والے،شیخ قیصر گل،محمد اکبر بٹ،صوفی محمد اشرف نثار،منظور حسین پھول،ملک علی کلیار،شوزب بٹ،پروفیسرحافظ منیر احمد،مقصود ڈار،عمران خان،چوہدری عبد الوحید وریاہ،منشاء وائیں والے،سعد بلال،فیضان مقصودڈار ایڈووکیٹ،وقاص ہاشمی سمیت کونسلرز ومعززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ایم این اے بلال فاروق تارڑ،ایم پی اے وقار چیمہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت وزیرآباد میں ترقیاتی کاموں کا آغا کردیا گیا ہے،مسلم لیگ نواز کی حکومت نے ہر دور میں ترقیاتی کاموں کو منشور میں شامل رکھا،بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچانا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشن ہے،وزیرآباد شہروگردونواح کے علاقوں میں سڑکیں،گلیوں،نالیوں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے جارہے ہیں، وزیرآباد کوسابق چیئرمین،کونسلرز، معززین اور شہریوں کے تعاون سے خوبصورت اور مثالی شہر بنایا جائے گا،چار ارب اور بیس کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کروائے جائینگے،اڑھائی ارب کے ٹینڈر منظور ہوچکے اور ان پر کام شروع ہو چکا ہے،گلیوں میں سیوریج کے لئے نالیاں بنائی جائینگی اور ٹف ٹائل لگائی جائے گی،شہر کے دیرینہ مسائل کے حل اور خوبصورتی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے وزیرآباد یکسر تبدیل ہوکر رہ جائے گا،شہر میں مکمل طور پر نئی سیوریج بچھائی جائے گی اور اس سلسلہ میں الہ آباد سے کام شروع ہوچکا ہے،مسلم لیگ(ن)عوامی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔اے پی ڈی عبد الباسط نے ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں