وزیرآباد(نامہ نگار) پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے سرپرست اعلی حاجی اشفاق احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کی ایران پر جارحیت و دہشت گردی کسی ایک مسلک کے خلاف نہیں ان کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے کہ امہ کے دلیر اور جرات مند قائدین کو تنہا کر کے مارا جائے اور صیہونی اس میں کامیاب جا رہے ہیں لیکن امہ کے حکمران اپنی باری کے منتظر لیکن اپنے مسلم ملک کی جنگی حالت میں اس کے معاون بننے کو تیار نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن تحصیل علی پورچٹھہ کے ذمہ داران کی جانب سے رکھے گئے افطار ڈنر میں گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر صابر حسین بٹ ،جمشید چٹھہ رانا دلشاد ،زاہد نوید ،روحیل باٹھ،شہزاد احمد ،سجاد مدنی ،فاروق مرزا ،عبدالصمد بٹ ،محمد فیاض ،قیصر انور بٹ اور مظہر احمد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگی کیفیت پوری امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے خطے کو ایک بڑی تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہونگے کیونکہ عالمی سطح پر تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔ اس بندش سے نہ صرف عالمی معیشت شدید متاثر ہوگی بلکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے قائدین کو اس جنگ کو روکنا ہو گا اور ایران کی حمایت و خودمختاری کی آواز بلند کرنا ہوگی
