تھانہ سوہدرہ پولیس کی بڑی کارروائی01 کس چور مزمل حسین پولیس کے شکنجے میں ۔ملزم کے قبضہ سے 2راس بھینسیں،4موٹرسائیکلیں اور 2 رکشے برآمد ۔سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پر سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ان کا اصل ٹھکانہ جیل ہے ۔ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ اور انکی پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔
