رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں اللہ رب العزت اپنی رحمتوں کے خزانے کھول دیتا ہیہر نیکی کا اجر وثواب بڑھا دیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار دعوت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نیوزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر راشد رفیق بھٹہ کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیرا گون مارکی کے چیف ایگزیکٹیو مہر محمد رفیق بھٹہ، صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر سید مظاہر حسین زیدی، سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن،ایگزیکٹیواراکین مرزا ابوبکر، عبدالرشید کلیر،ایاز چاند،مسلم ہینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیا النور شاہ،ممتاز کاروباری شخصیات میاں محمد اکرم پہلوان، میاں ارشاد حسین، سعید اللہ والے،محمد اعظم کلیر، میاں محمد اقبال، علی گلزار مغل، مشتاق احمد مغل،طارق جاوید ملک، حاجی غلام ربانی،پروفیسر رانا محمد شبیر،ڈاکٹر خالد محمود،سید ثمر رضا، سردار احتشام الحق چیمہ اور بینکر نوید احمد بھی موجود تھے۔حاجی محمد اظہر عطاری نے کہا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اپنے رب کو راضی کر لو۔ اللہ رب العزت کی رحمتوں سے اپنے دامن بھر لو۔ اپنی زندگی کو دین کے مطابق ڈھال لو،اپنی پیشانیوں کو رب کے حضور جھکادو اور اپنے رب کی خوشنودی حاصل کر لو تاکہ یہ مہینہ ہماری بخشش کا مہینہ بن جائے۔ بعد ازاں انہوں دعا بھی کروائی۔افطار اجتماع میں کاروباری، صنعتی اور سیاسی سماجی شخصیات اور اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں