ویب بلوچستان (WEB) کے زیر اہتمام اور بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن (BEF) کے تعاون سے فاؤنڈیشن سپورٹڈ اسکول کے قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد

Spread the love

سبی سے رپورٹ کرتے ہیں ملک بشیر احمد مندوانی بیورو چیف
سوشل ویلفیئر ڈائریکٹریٹ سبی میں ویب بلوچستان (WEB) کے زیر اہتمام اور بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن (BEF) کے تعاون سے فاؤنڈیشن سپورٹڈ اسکول کے قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سبی امجد جاوید لاشاری نے کی۔
اجلاس میں ملک بشیر احمد مندوانی چیرمین ( کاروان خدمت ویلفئیر سوسائٹی پاکستان )عبیداللہ رند سائباں ویلفیر ٹرسٹ صغیر احمد خجک DLOمولوی محمد ادریس رند ( جمیعت علماء اسلام)ملک سلطان موسئ خیل ( ایثار اسلامک فانڈیشن)ظہیر احمد دہوار ( کونسلر)سید آفتاب شاہ ( کونسلر)میر شہباز خان باروزئی ( عورت فانڈیشن)
الطاف حسین BEFعامر رضا ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ویب بلوچستانپرنسپل میڈم ماہین لونی ، نے شرکت کی۔
اجلاس کا بنیادی مقصد علاقے میں معیاری اور مفت تعلیم کے فروغ کے لیے فاؤنڈیشن سپورٹڈ اسکول کے قیام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی غور و خوض کرنا تھا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس اسکول میں تقریباً 200 بچے اور بچیاں داخلہ حاصل کریں گے، جہاں انہیں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکول یونیفارم، درسی کتب اور اسٹیشنری مکمل طور پر مفت فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پرشرکاء نے کہا کہ WEB بلوچستان اور BEF کی مشترکہ کاوش ایک مثالی اقدام ثابت ہوگی، جس کے ذریعے علاقے کے غریب اور مستحق والدین کے بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا بلکہ علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
اجلاس کے شرکاء نے اس کارِ خیر میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہفتے علاقے میں ایک آگہی سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف مکاتب فکر کے افراد، سماجی شخصیات اور والدین کو مدعو کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں خصوصاً 5 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کو اسکول میں داخل کروایا جا سکے۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف ناخواندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی بلکہ ایک باشعور اور تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں