وزیرآباد(نامہ نگار) سینئر رہنماء جماعت اہلحدیث ومعروف بزرگ عالم دین علامہ محمد یعقوب سیالکوٹی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان مہر شاہ نظام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ صاحبزادہ حافظ عبد المعیظ نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں پروفیسر حافظ عبد الستار حامد،علامہ محمد ابراہیم محمدی،حافظ عمر عمران،ھافظ عمران شاہد بٹ،پروفیسرحافظ منیر احمد،پروفیسر حافظ حامد الرحمان،نعمت اللہ ظفر،قاری محمد اشرف،مولانا عبد المنان سلفی،علامہ ناظم شہزاد،محمد اسلم بھٹہ،سابق صدور بار ایسوسی ایشن امتیاز احمد خان،رانا خلیل احمد خان،صدر بابا ئے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ،اکرم خان،حاجی محمد اشرف مہر،طاہر فاروق بٹ،عاصم اکرم خان،رانا طاہر فاروق،اکبطر بشیر ہنجراء،سمیع اللہ مغل،چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن محمد جمال بھٹہ،میاں اعجاز احمد،محمد افضل،ندیم عبد اللہ وڑائچ،امیر ملک،مرزا غلام مصطفی،عامر ثناء اللہ بٹ،محمد نصر چٹھہ،حاجی محمد طارق،محمد اصغر چیمہ،محمدنوید سندھو،میاں طیب محمود،نعیم اشرف سمیت علماء کرام سیاسی وسماجی شخصیات،تاجر برادری،وکلاء،صحافیوں،ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان،صنعتکاروں سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شر کت کی۔علامہ محمد یعقوب سیالکوٹی نے نظام آباد میں عرصہ 55 سال سے قرآن و حدیث اور تفسیر بیان کی۔علامہ محمد یعقوب سیالکوٹی مرحوم نے قدیمی درس گاہ گورنمنٹ پبلک ہائی سکول میں بھی 20 سال اسلامیات کی تعلیم دی۔مرحوم کا شمار جمعیت اہلحدیث کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا وہ جامعہ فاروقیہ اہلحدیث نظام آباد کے بانی بھی تھی۔
