جنگ کے بہانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم کے مترادف ہے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)جنگ کے بہانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم کے مترادف ہے!!حکمرانوں کی عیاشیوں کےلیے عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے!!ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے غریبوں پر حالیہ اضافہ بم کی ماند ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت شیخ احتشام اقبال نے رمضان المبارک میں عمرے سے واپسی پر ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنگ کے بہانے عوام کو نشانے پہ رکھ لیا ہے غریب عوام کی زندگی پہلے ہی ٹیکسوں کے بوجھ سے جہنم بن چکی ہے جبکہ یکدم اتنا بڑا اضافہ ان پر بم کی ماند گرا ہے۔شیخ احتشام اقبال نے کہا کہ حکومتی شخصیات کی عیاشیوں کا سارا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے تیل کا ذخیرہ ہونے کے باوجود قیمتیں بڑھانے سراسر ظلم ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے کافی عرصے سے حکومت کو پٹرول پر لیوی بڑھانے کی ترغیب دی جارہی تھی جسے اب ایران اسرائیل جنگ کا بہانہ بنا کر بڑھا دیا گیا ہے۔شیخ احتشام اقبال نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈائریکٹ غریب عوام کو متاثر کرتی ہیں کیونکہ اس سے تمام اشیاءے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جبکہ عوام کےلیے پہلے ہی دو وقت کی روٹی مشکل بن چکی ہے۔شیخ احتشام اقبال نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ اپنے اللے تللے کم کرکے عوام کو ریلیف دیں تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں