وزیرآباد(نامہ نگار) رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالی کی رضا کو حاصل کرنے رحمت فضل و مغفرت کا ماہ مقدس ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ،سرپرست پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن حاجی اشفاق احمد وڑائچ نے جماعت اسلامی وزیرآباد کے ضلعی نائب امیر صابر حسین بٹ کی جانب سے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر حاجی محمد اشفاق وڑائچ،صدربابا ئے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ،راشد رفیق بھٹہ،ذبیع اللہ ملک،محمود احمد خان لودھی،محمد فاروق مرزا،منیب احمد،ضمیر کاظمی،میاں ارشاد حسین،آغا محمد قاسم،سیف اللہ بٹ،زاہد محمود ہاشمی،بلال وزیر چیمہ،مہر فیاض فیضی،ڈاکٹر خالد محمود،یاسین بٹ،عقیل لودھی،آفتاب صادق چیمہ،وسیم شاہد اولکھ،مظفربٹ،توصیف شاہ،اویس بٹ،طلال بٹ،خاور بٹ،صاحبزادہ محمد رفیق نعیم،سمیع اللہ بٹ،ارسلان بٹ،میاں شہباز احمد،سید تحسین زیدی،بابو حامد منظور،اویس ملک،سیٹھ ندیم نور حسین،ساجد حسین بٹ،ندیم مغل،سکندر ملک، نعیم،محمد نواز مغل،رانا شبیر ودیگر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے اراکین،پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے عہدیدران،جماعت اسلامی وزیرآباد کے مقامی راہنما و کارکنان دارارقم اسکولز سے وابستہ افراد اور امام علی لوورز گروپ کے افراد سمیت مقامی افراد شریک تھے افطار ڈنر میں شرکاء کی انواع و اقسام کے کھانوں سے تواضع کی گئی افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے حاجی اشفاق احمد وڑائچ و افتخار احمد بٹ نے کہا کہ المبارک مغفرت و بخشش کا وہ عظیم الشان مہینہ ہے کہ اگر اسے پالینے کے بعد بھی کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت اور جہنم سے خلاصی پانے سے محروم رہ گیا تو وہ انتہائی بدقسمت اور حرماں نصیب شمار ہوگا۔ رمضان المبارک کو اس لئے رمضان کہا جاتا ہے کہ یہ گناہوں کو جلا دیتا ہے اور توبہ و استغفار تو ویسے بھی اس مہینہ کے اہم ترین مقاصد میں سے ہیں۔
