رہنما ون یونٹی گروپ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر گوجرانوالہ ڈویژن پنجاب جٹ فاؤنڈیشن یوتھ ونگ چوہدری ذیشان وسیر نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ تشویش کا اظہار

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) رہنما ون یونٹی گروپ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر گوجرانوالہ ڈویژن پنجاب جٹ فاؤنڈیشن یوتھ ونگ چوہدری ذیشان وسیر نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں اتنا بڑا اضافہ کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں،حکومت نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر مزید معاشی دباؤ ڈال دیا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ عوام کا خون نچوڑنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث جہاں عالمی سطح پر بے یقینی پائی جاتی ہے، وہیں حکومت نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کرکے عوام پر معاشی بم گرا دیا ہے، یہ فیصلہ مقدس مہینے رمضان المبارک کے دوران کیا گیا، اس بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے تھا، مگر اس کے برعکس پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے عوام کو مزید اذیت میں مبتلا کر دیا گیا ہے،گر فوری طور پر عوامی مسائل حل نہ کیے گئے تو مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث عوامی بے چینی مزید بڑھ سکتی ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور بزنس کمیونٹی کو ریلیف دیا جائے تاکہ ملک کا پہیہ چلتا رہے، ورنہ معیشت مزید کمزور ہو جائے گی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں