جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین ضلع وزیرآباد کے زیر اہتمام فہمِ القرآن کانفرنس کا انعقاد،

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین ضلع وزیرآباد کے زیر اہتمام فہمِ القرآن کانفرنس کا انعقاد، نجی مارکی میں فہم القرآن پروگرام میں شہر و مضافاتی علاقوں سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد قرآنِ مجید کے پیغام کو سمجھنا اور اسے عملی زندگی میں نافذ کرنے کی ترغیب دینا تھا۔اس موقع پر شرکاء کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے جبکہ بچوں کے لیے گوشہ اطفال کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تاکہ خواتین یکسوئی سے پروگرام سے استفادہ کر سکیں۔اس موقع پر ضلع ناظمہ جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین مدثرہ طارق نیقرآنِ مجید کی تعلیمات اور اس کے آفاقی پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن صرف عبادات کی کتاب نہیں بلکہ ایک مکمل ضابط حیات ہے جو انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کے ہر پہلو کی رہنمائی کرتا ہے۔ فہمِ قرآن کے ذریعے انسان کو زندگی کے مقصد کا شعور حاصل ہوتا ہے۔ قرآن عدل، انصاف، امانت، اخوت اور انسانیت کی بھلائی کا درس دیتا ہے۔ اگر مسلمان قرآن کو سمجھ کر اس پر عمل کریں تو معاشرے میں امن، اخلاقیات اور انصاف کو فروغ مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک قرآن سے تعلق مضبوط کرنے کا مہینہ ہے اور اسی مقصد کے تحت ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر دور? قرآن اور قرآن شارٹ کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 25 شعبان سے پورے ضلع وزیرآباد میں مختلف مقامات پر قرآن فہمی کی کلاسز باقاعدگی سے جاری ہیں۔ان کلاسز کا انعقاد وزیرآباد شہر کے علاوہ تاج گارڈن، چیمہ کالونی، نظام آباد، الہ آباد، شیرا کوٹ، سوہدرہ دھونکل، منظور آباد، بوڑے والی، گکھڑ، علی پور چٹھہ، احمد نگر، رسول نگر، کولار اور گھکا میتر سمیت مختلف علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجز، گورنمنٹ و نجی اسکولوں اور سلائی سینٹرز میں بھی خواتین اور طالبات کے لیے قرآن فہمی کی نشستیں منعقد کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں