وزیرآباد (نامہ نگار) سابق ناظم یونین کونسل وزیرآباد محمد خالد مغل اور صدر انجمن تحفظ حقوق عوام و سابق کونسلر افتخار احمد بٹ نے کہا ہںے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی اصل روح اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 140A کے مطابق مضبوط اور بااختیار بلدیاتی نظام کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہںے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے ضلع وزیرآباد کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینا ایک مثبت اور آئینی قدم ہںے تاہم سوہدرہ کو میونسپل کارپوریشن وزیرآباد کے شہری دائرے سے الگ کر کے میونسپل کمیٹی کی سطح پر رکھنے کے فیصلے پر سنجیدہ نظر ثانی کی ضرورت ہںے محمد خالد مغل نے کہا کہ تاریخی جغرافیائی اور معاشی اعتبار سے سوہدرہ ہمیشہ وزیرآباد کے شہری نظام کا حصہ رہا ہںے برطانوی دور حکومت میں بھی سوہدرہ کو وزیرآباد کے شہری ماحول اور معاشی سرگرمیوں سے جڑا ہںوا سمجھا جاتا تھا آج بھی دونوں علاقوں کی مارکیٹیں ٹرانسپورٹ نظام تعلیمی و طبی سہولیات اور کاروباری سرگرمیاں ایک دوسرے سے مربوط ہیں انہوں نے کہا کہ شہری حقیقت کو مدنظر رکھتے ہںوئے سوہدرہ کو میونسپل کارپوریشن وزیرآباد میں شامل کیا جائے تاکہ پورے شہری علاقے کو یکساں بلدیاتی سہولیات اور مؤثر شہری منصوبہ بندی میسر آ سکے انہوں نے پنجاب حکومت اور وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے اپیل کی کہ عوامی مفاد اور آئینی تقاضوں کے مطابق اس معاملے پر فوری نظر ثانی کی جائے اور سوہدرہ کو بھی میونسپل کارپوریشن وزیرآباد میں شامل کیا جائے
