آل سبی سلطان پریمئر لیگ 2026 کے سلسلے میں السادات گراؤنڈ ریلوے سبی میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ ٹی ایم بی سپورٹس کلب اور سخی اللہ داد چانڈیو کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

Spread the love

سبی ملک بشیر احمد مندوانی رند) بیورو چیف سبی بلوچستان
آل سبی سلطان پریمئر لیگ 2026 کے سلسلے میں السادات گراؤنڈ ریلوے سبی میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ ٹی ایم بی سپورٹس کلب اور سخی اللہ داد چانڈیو کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کے مہمانِ خصوصی قبائلی و سماجی شخصیت اور کاروانِ خدمت ویلفئیر سوسائٹی پاکستان رجسٹرڈ کے بانی و چیئرمین ملک بشیر احمد مندوانی رند تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں اور ایسے ٹورنامنٹس علاقے میں ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
میچ میں ٹی ایم بی سپورٹس کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوورز میں 98 رنز کا ہدف دیا۔ ٹی ایم بی کی جانب سے اویس لاشاری نے 14 گیندوں پر 24 رنز جبکہ مسروو مرغزانی نے 7 گیندوں پر 15 رنز اسکور کیے۔
باؤلنگ میں سخی اللہ داد چانڈیو کلب کے الطاف مری اور وسیم بلیدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ الطاف مری نے میچ میں شاندار ہیٹرک بھی کی۔
ہدف کے تعاقب میں سخی اللہ داد چانڈیو کلب نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ہدف صرف 6.5 اوورز میں مکمل کرلیا اور میچ اپنے نام کرلیا۔ ٹیم کی جانب سے ہمایوں خجک اور اسرار سیلاچی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 30، 30 رنز اسکور کیے۔
میچ دیکھنے کے لیے کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی جنہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں