کاروباری شخصیت محمد عنصر وکیل اف تلواڑہ کی جانب سے دوست احباب اور مختلف مکاتب فکر اور اہل علاقہ کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام

Spread the love

سکندر ملک ۔۔
ڈسٹرکٹ وزیراباد۔ سیالکوٹ روڈ سوہدرہ بمقام عبداللہ عنصر بلڈنگ مٹیریل سٹور ۔سیاسی و سماجی اورکاروباری شخصیت محمد عنصر وکیل اف تلواڑہ کی جانب سے دوست احباب اور مختلف مکاتب فکر اور اہل علاقہ کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ اردو گلوبل نیوز یو کے بیورو چیف ڈسٹرکٹ وزیر اباد سکندر ملک سے بات کرتے ہوئے عنصر وکیل کا کہنا تھا ۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں افطار ڈنر کا اہتمام ایک نہایت قابلِ تحسین اقدام ہے۔ ماہِ مقدس میں اس طرح کی اجتماعی سرگرمیاں نہ صرف مستحق اور نادار افراد کے لیے سہولت کا باعث بنتی ہیں بلکہ معاشرے میں بھائی چارے، ہمدردی اور باہمی احترام کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
رمضان افطار ڈنر جیسے اقدامات عوام اور اپس کے درمیان موجود فاصلوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جب عوام کے درمیان بیٹھ کر ان کے ساتھ روزہ افطار کرے تو اعتماد کی فضا قائم ہوتی ہے اور ایک مثبت پیغام جاتا ہے کہ عوام کی خدمت اور فلاح کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
اس طرح کے فلاحی اقدامات سے نہ صرف ضرورت مند افراد کی دلجوئی ہوتی ہے بلکہ معاشرے میں یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کو بھی تقویت ملتی ہے۔ یقیناً یہ روایت اگر مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائے تو عوام اور دوست احباب کے درمیان تعلق مزید مضبوط اور خوشگوار ہو سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں