سول ہسپتال وزیرآباد میں پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد کے ایس ایچ او اور ان کے ساتھیوں کا ڈیوٹی ڈاکٹر و عملہ پر مبینہ تشدد،

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) سول ہسپتال وزیرآباد میں پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد کے ایس ایچ او اور ان کے ساتھیوں کا ڈیوٹی ڈاکٹر و عملہ پر مبینہ تشدد، ڈیوٹی ڈاکٹر کو کمرے میں بند کر کے مارا گیا ،موبائل فون چھین لیا لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی کی اور خواتین نرسز کو ہراساں کیا الزامات ،ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہڑتال کر دی ایمرجنسی اور او پی ڈی بند جب تک ایس ایچ او سٹی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی ہڑتال جاری رہے گی ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے علاج کے لیے اسپتال آئے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا مریض نجی ہسپتالوں میں جانے پر مجبور ،ڈاکٹرز کی جانب سے تشدد کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں پولیس سول ہسپتال وزیرآباد ایمرجنسی میں موجود ڈیوٹی ڈاکٹر رانا فرحان ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر سعد اعظم، لیڈی ڈاکٹر رمیشہ اسٹاف نرسز طاہرہ،غلام زہرہ،سنیتہ،پینزی اور سحرش کے ہمراہ موجود تھے اور مریضوں کا معائنہ کر رہے تھے کہ اس دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد علی حسنین باجوہ اپنے ساتھی ملازمین کے ہمراہ ہسپتال ایمرجنسی وارڈ آئے اور سوہدرہ کے ایک میڈیکل لیگل کا بہانہ بنا کر ڈاکٹر فرحان سے بحث و مباحثہ شروع کر دیا اس اثناء میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر سعد اعظم اور لیڈی ڈاکٹر رمیشہ چھڑوانے کے لیے آئے تو پولیس ملازمین نے ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کی ڈیوٹی ڈاکٹر رانا فرحان نے اپنے عملہ کے ہمراہ پولیس پر الزام لگایا کہ ایس ایچ او سٹی وزیرآباد علی حسنین باجوہ اور ان کے ساتھی ملازمین نے جان بوجھ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا شاید ان کو کوئی سابق رنجش تھی جس کی بنیاد پر انہوں نے مجھے کمرہ میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا مجھ سے میرا موبائل فون چھین لیا میرے ساتھی ڈاکٹر و ڈی ایم ایس ڈاکٹر سعد اور لیڈی ڈاکٹر رمیشہ کو دھمکایا واقعہ کے بعد ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے ایمرجنسی بند کر دی مریضوں کا معائنہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات بھی مکمل بند کر دیئے گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد علی حسنین باجوہ اور تشدد کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہڑتال جاری رہے گی دوسری جانب پولیس تھانہ سٹی نے تمام الزامات کو مسترد کر دیئے اور الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں