صدر محاسبہ کونسل سیف اللہ بٹ نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سرچشمہ ہدایت ہیں

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ،ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی صابر حسین بٹ، راجپوت فیڈریشن پاکستان کے راہنما صوفی محمد اشرف نثار اور صدر محاسبہ کونسل سیف اللہ بٹ نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سرچشمہ ہدایت ہیں قلب و نظر و روحانی سکون و اطمینان کیلئے امت مسلمہ کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا ہو گی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ادب ومحبت ایمان اور اعمال کی روح ہے،نوجوان سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے عمل اور مطالعہ کا حصہ بنائیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے دوری کے باعث اعمال کی تاثیر ختم ہو گئی، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک سیرت سے ہٹنے کی وجہ سے ہمارے قومی جسم میں تنگ نظری اور متشدد رویئے داخل ہو گئے، ان انتہا پسندانہ رویوں نے ہمیں داخلی و خارجی امن و سکون سے محروم کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں