سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد شاہنواز چیمہ،چوہدری محمد احمد شاہنواز چیمہ اور کاشف بٹ چاند نے کہا ہے کہ اسلام کے عادلانہ نظام کا قیام ضروری امر ہے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد شاہنواز چیمہ،چوہدری محمد احمد شاہنواز چیمہ اور کاشف بٹ چاند نے کہا ہے کہ اسلام کے عادلانہ نظام کا قیام ضروری امر ہے، آمد رمضان خداوندی کی تجدید اور خواہشات نفسانی کی نفی کرکے نفس امارہ کو شکست دینے کے عہد کا موقع فراہم کرتاہے، آمد رمضان کے بابرکت مہینے میں اطاعت خداوندی کی تجدید اور خواہشات نفسانی کی نفی کرکے نفس امارہ کو شکست دینے کے عہد اور نئے عزم وحوصلے کے ساتھ زندگی کا آغاز کرنے کا حسین موقع فراہم کرتا، معاشرے میں تمام مسلمانوں کو مل کر ظلم وجبر کے خاتمے اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے میدان ہموار کرنے کی کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ اسلام کے غالب دین کے طور پر سامنے آنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں